ہیڈماسٹر چودھری عبدالسلام ریٹائرڈ سی ای اوصہیب عمران کاخراج تحسین

ہیڈماسٹر چودھری عبدالسلام ریٹائرڈ  سی ای اوصہیب عمران کاخراج تحسین

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ وہاڑی محمد صہیب عمران نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہوتی ہے

وہاڑی(نمائندہ دنیا )اور رخصت کی بہترین مثال یہ ہے کہ اپنے سٹاف اور احباب کی دعائیں سمیٹتے ہوئے اچھی صحت اور اچھی یادوں کے ساتھ رخصت ہو جائے ۔ انہوں گورنمنٹ ہائی سکول 43 ڈبلیو بی کے ہیڈ ماسٹر چودھری عبدالسلام کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے ساتھیوں کو باعزت انداز میں الوداع کرنا بہترین روایت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں