ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز کی کھپت کے آڈٹ کا ٹاسک

ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز کی کھپت کے آڈٹ کا ٹاسک

کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، غیر معیاری اور ادھورا کام کرنیوالے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائیگا،سرکاری محکمے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، کوالٹی کو ترجیح بنائیں،کمشنرملتان

ملتان(وقائع نگار خصوصی ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ نے ترقیاتی سکیموں کی انسپکشن کا آغاز کردیا۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنرز کو ترقیاتی منصوبہ جات کے فنڈز کی کھپت کے آڈٹ کا ٹاسک سونپ دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ملتان ڈویژن کی تعمیر و ترقی میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر ملتان نے کہا کہ کوالٹی اور شفافیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ غیر معیاری اور ادھورا کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔سرکاری محکمے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، کوالٹی کو ترجیح بنائیں۔حکومت پنجاب سے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے مزید فنڈز طلب کرینگے ۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ واسا محکمہ ہائی ویز سے باہمی ربط بہتر بنائے اور تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد بحالی کام کو معیاری بنائے ۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے قائم مقام ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عرفان انجم نے کہا کہ ڈویژن میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 710 سکیموں پر کام جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں