کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل موقع پر حل کرنا :سی پی او

کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل موقع پر حل کرنا :سی پی او

جرائم کے خاتمے اور امن و امان کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ،منیر مسعود

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کی جانب سے ممتاز آباد کے شہریوں کے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے تھانہ ممتاز آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل ان کے ہمراہ تھے ،ڈی ایس پی سرکل ممتاز آباد حفیظ الرحمن، ڈی ایس پی سرکل مظفر آباد نصر اللہ وڑائچ، کینٹ ڈویژن کے جملہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی کھلی کچہری میں موجود تھے منیر مسعود مارتھ نے اس موقع پر کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد دور دراز علاقوں میں شہریوں کے مسائل کو سننا اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کرنا ہے ،جرائم کے خاتمے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں،سی پی او ملتان نے تمام شہریوں کے فرداً فرداً مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے ،تاجر برادری اور شہریوں نے سی پی او ملتان اور ان کی ٹیم کی جرائم کے خلاف کاوشوں کو سراہا اور ممتاز آباد میں کھلی کچہری کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں