سکولوں میں ایجوکیٹرز، کالجز میں لیکچرر کی بھرتی کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

سکولوں میں ایجوکیٹرز، کالجز میں لیکچرر کی بھرتی کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

حکومت کا ایچ ای ڈی کے ڈیمانڈ پر تین ہزار سے زائد مستقل لیکچرر بھرتی کرنے کا بھی فیصلہ، رواں ہفتے اسامیاں مشتہر کردی جائیں گی،ذمہ داری پی پی ایس سی کو سونپ دی گئی

ملتان(خصوصی رپورٹر)حکومت نے سکولوں میں ایجوکیٹرزاور کالجز میں لیکچرر کی بھرتی کے لئے تیاریاں مکمل کرلیں ، بتایاگیا ہے کہ حکومت نے سکولوں میں 33ہزارایجوکیٹرز بھرتی کرنے کا اعلان کیاتھا اب ایچ ای ڈی کے ڈیمانڈ پر تین ہزار سے زائد مستقل لیکچرر بھرتی کرنے کافیصلہ بھی کرلیاگیا ہے جس کے لئے رواں ہفتے اسامیاں مشتہر کردی جائیں گی بھرتی کی ذمے داری پی پی ایس سی کو سونپی گئی ہے ۔اس حوالے سے اساتذہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اقدام سے بڑھتی بے روز گاری میں کمی لانے میں مدد ملے گی اور نئے اساتذہ کی بھرتی سے تعلیم کا معیار بہتر ہو گااور بچوں کو اچھے اساتذہ میسر آئیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں