تونسہ اور بارتھی میں سات سو سے زائد ا لیکٹرک اور سولر لائٹس کی تنصیب کا فیصلہ

  تونسہ اور بارتھی میں سات سو  سے زائد ا لیکٹرک اور سولر لائٹس  کی تنصیب کا فیصلہ

ہاؤسنگ اربن ڈ ویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ ا نجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے تونسہ اور بارتھی میں سات سو سے زائد ا لیکٹرک اور سولر لائٹس کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا

ملتان( وقائع نگار خصوصی )اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ انجینئرکو مقررہ مدت میں کام کو مکمل کرنے اور لائحہ عمل تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، تونسہ انڈس ہائی وے پر لائٹس لگائی جائیں گی، اس کے ساتھ ساتھ تونسہ انڈس ہائی وے پر ٹرمینیلیا کے ایک ہزار سے زائد درختوں کی شجر کاری کے لئے کھدائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود نے تونسہ میں جاری ترقیاتی سکیموں جائزہ لیتے ہوئے شہر کو جدید خطوط پر استوار کریں گے اور شہر بھر میں درختوں کی شجر کاری یقینی بنائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں