’’ایڈز ناسور،نفر ت مرض سے کریں مریضو ں سے نہیں ‘‘

’’ایڈز ناسور،نفر ت مرض سے کریں مریضو ں سے نہیں ‘‘

عالمی دن پر ینگ پاکستانیز اور اوورپاکستانیزکے زیراہتمام ملتان میں سیمینار کا انعقاد

ملتان(خبرنگارخصوصی)عالمی یومِ ایڈز کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان کے زیراہتمام رائل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (رمز) ملتان کے تعاون سے رمز کالج مین کیمپس میں سیمینار کاانعقاد کیاگیا ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ ہم اپنی زندگی کو مکمل اسلام میں ڈھال دیں تو ہمارے طبعی، جسمانی، معاشی و معاشرتی مسائل حل ہو جائیں گے ، ایڈز ایک ناسور ہے ایڈز کے مرض سے نفرت کریں، ایڈز کے مریضوں سے نہیں، ایڈز کا مرض ملنے جلنے اورساتھ کھانے پینے یا اٹھنے بیٹھنے سے نہیں ہوتا ہمیں ایسے مریضوں کے ساتھ ہمدردی سے پیش آنا چاہئے ۔ سیمینار کی صدارت ڈین رائل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز رمز ملتان ڈاکٹر نثار الرحمان نے کی جبکہ ڈائریکٹر حج ملتان ملک ریحان عباس کھوکھر، ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال ملتان مزمل یار، ضلعی صدر تحریک انصاف چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں