معلم کا تشدد، ننھاطالب علم بے ہوش ہو گیا

معلم کا تشدد، ننھاطالب علم بے ہوش ہو گیا

علی مدرسہ میں قرآن پاک پڑھنے جاتا تھا،معمولی غلطی پرڈنڈوں کی برسات کردی

سکندرآباد(نامہ نگار)مدرسے کے معلم نے معمولی غلطی پر ننھے طالب علم پر ڈنڈوں کی برسات کردی، ننھاطالب علم بے ہوش ہو گیا۔تفصیل کے مطابق بیگاں والی پل کے رہائشی محمداجمل کا سات سالہ بیٹا علی حمزہ گھر کے قریبی مدرسہ کے معلم منظور حسین کے پاس قرآن پاک پڑھنے جاتا تھاکہ گزشتہ روز علی حمزہ کی معمولی غلطی پر معلم منظورحسین جلاد بن گیا اورطالب علم پر ڈنڈوں کی برسات کردی۔ معلم کا وحشیانہ تشدد برداشت نہ کرتے ہوئے علی حمزہ بے ہوش ہوگیا جسے قریبی لوگوں نے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا ۔طالب علم علی حمزہ کے جسم پرمعلم کی طرف سے کیے جانیوالے تشدد کے واضح نشانات موجود تھے ۔ طالب علم کے والد محمداجمل نے معلم کے تشدد کے خلاف تھانہ سٹی شجاع آباد میں مقدمہ درج کرادیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں