اوباش کی اسلحہ کے زور پر طالب علم کیساتھ مبینہ زیادتی

اوباش کی اسلحہ کے زور پر طالب علم کیساتھ مبینہ زیادتی

میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا:متاثرہ نوجوان

بورے والا ( نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں 455 ای بی میں مسلح اوباش کی طالب علم کے ساتھ مبینہزیادتی،میڈیکل میںزیادتیثابت،متاثرہ نوجوان کو چوکی انچارج سمیت مختلف افراد دھمکیاں دینے لگے ۔ تفصیل کے مطابق سید محمد حسن کو تین روز قبل عقیل نے سکول میں لے جاکر اسلحہ کے زور پر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ طالب علم کی میڈیکل رپورٹ اور درخواست موصول ہونے کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔ طالب علم نے بتایا کہ وہ کارروائی کی غرض سے چوکی گیا تو پولیس آفیسر نے مبینہ طور پر اسے تشدد کرنے اور حوالات میں بند کرنے کی دھمکی دے کر چوکی سے نکل جانے کا کہا۔ متاثرہ طالب علم نے اعلٰی حکام سے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں