آسٹروٹرف ملتان کا منصوبہ افسروں کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا

آسٹروٹرف ملتان کا منصوبہ افسروں کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا

شائقین کے بیٹھنے کے لئے جگہ ہی نہیں رکھی گئی، مزید کروڑوں روپے خرچ ہونگے

ملتان(شاہد لودھی سے )سپورٹس حکام کی ناقص منصوبہ بندی، کروڑوں کی لاگت سے تیار ہونے والا آسڑوٹرف منصوبے میں شائقین کے بیٹھنے کے لئے جگہ ہی نہیں رکھی گئی۔تفصیل کے مطابق آسٹرو ٹرف ملتان کا منصوبہ اپنی ابتدا سے ہی مسائل کا شکاررہا ہے اور اب اختتام کے قریب ایک نئے مسئلے سے دوچار ہوگیا ہے ، سپورٹس آفس حکام کی غفلت نے منصوبے کو گرہن لگادیاہے ، اس میں شائقین کے بیٹھنے کی جگہ ہی نہیں رکھی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ 40کروڑ کا تھا ۔ اس خامی کاانکشاف گزشتہ ہفتے اس وقت ہو اجب کمشنر ملتان نے منصوبے کادورہ کیا تو انہوں نے عملے سے پوچھا کہ شائقین کہاں بیٹھیں گے تو کسی کے پاس کوئی جواب نہیں تھا جس پر نقشے میں فوری طور پر تبدیلیاں کی گئیں جس کے مطابق اب شائقین کے لئے بیٹھنے کی جگہ بنانے پر تین کروڑ مزید خرچ ہوں گے ۔اس بارے میں پی ایم یو حکام نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ ہمارا کام مہیا کردہ نقشے کے مطابق پراجیکٹ مکمل کرنا ہوتا ہے ، سپورٹس حکام نے جس طرح منصوبے کا نقشہ دیا ہم نے تعمیر کردیا ،اس کی نشاندہی ہم نے پہلے بھی کردی تھی مگر سپورٹس حکام نے اس پر دھیان نہیں دیاتاہم اب شائقین کے لئے جگہ کی منظوری ہوگئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں