آر پی او کا تھانہ تلمبہ کا دورہ،قاتلوں کو جلد گرفتار کرنیکا حکم

آر پی او کا تھانہ تلمبہ کا دورہ،قاتلوں کو جلد گرفتار کرنیکا حکم

ملزموں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ، منیر مسعود

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ نے تھانہ تلمبہ کا دورہ کیا ڈی پی او خانیوال سید ندیم عباس،ایس ڈی پی او،ایس ایچ او اور انچارج سی آئی اے سٹاف بھی موجود تھے ریجنل پولیس آفیسر منیر مسعود مارتھ نے اغوا کے بعد قتل ہونے والے لڑکے محسن علی کے مقدمہ کی تفتیش کا جائزہ لیا اورملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کیلئے ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں جدید سائنسی اور تکنیکی وسائل سے بھی استفادہ کیا جائے اور مجرموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے ڈی پی او سید ندیم عباس نے تفتیشی پیشرفت سے آگاہ کیابعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر منیر مسعود مارتھ اغوا کے بعد قتل ہونے والے لڑکے محسن علی کے گھر پہنچے اور ورثا سے تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور مجرموں کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں