بورے والا، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، باپ قتل، بیٹا زخمی

بورے والا، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، باپ قتل، بیٹا زخمی

اسلم بیٹے قربان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا مخالفین نے فائرنگ کردی

بورے والا ،گگو منڈی( نمائندہ دنیا، رپورٹر، نامہ نگار نمائندہ دنیا ) دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کردیا ،نواحی چک نمبر 277 ای بی میں والدین کے اکلوتے بیٹے اسلم پڈھیار کو سابقہ رنجش اور مقدمہ بازی کی بنا پر مخالفین عمران لیاقت اور یوسف وغیرہ نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ، اسلم اور اس کا بیٹا قربان موٹر سائیکل پر جا رہے تھے چک نمبر275 ای بی کے قریب سے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر محمد اسلم مارا گیا جب کہ اس کا بیٹا قربان علی زخمی ہو گیا قبل ازیں بھی ملزموں اللہ دتہ وغیرہ نے اڈہ مانا موڑ کے قریب فائرنگ کرکے اسلم کو زخمی کیا تھا جبکہ ملزم اسلم کے چچا کو بھی قتل کرچکے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں