مظفرگڑھ:جعلی فرد بنا کر کروڑوں کی اراضی سے محروم کر نے پر مقدمہ درج
مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے نواحی علاقے کلر والی دوئم کے رہائشی صادق حسین نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب لاہور کے نام دی گئی درخواست میں بتایا کہ اس کی دادی کا کمرشل رقبہ ملتان روڈ پر زیر کھاتہ 642 موضع کلر والی دوئم میں موجود ہے ، جس کا انتقال وراثت درج نہیں ہو سکا
مظفرگڑھ (نامہ نگار)جبکہ اس سے متصلہ رقبہ چیئرمین یونین کونسل کلر والی عبدالغفارنے خرید لیا اور وہ یہ رقبہ بھی اس سے لینے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا، انکار کرنے پر ابو ذر غفاری نے حلقہ ریونیو آفیسر ڈمر وآلہ شمالی تحصیل جتوئی ملک فیاض، پٹواری حلقہ موضع کلر والی دوئم ظہور احمد قریشی اور دیگر سے سازباز کرکے رقبہ کی جعلی فرد بدر نمبر 357 بنا کر اراضی بذریعہ انتقال نمبر 7750 اپنے نام منتقل کرالی ، جس کی انکوائری ریجنل ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان نے کی جس میں فراڈ ثابت ہو گیا جس پر اینٹی کرپشن پولیس سرکل مظفرگڑھ نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔