مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائر کھول دیا ،رینجر اہلکار شدید زخمی

مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائر کھول دیا ،رینجر اہلکار شدید زخمی

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)مسلح کار سوارڈاکؤوں نے رینجر کے سپاہی سے نقدی چھین لی،مزاحمت پر پاؤں میں فائر کھول دئیے ، زخمی حالت میں سپاہی کوہسپتال داخل کرادیاگیا۔

بتایاگیاہے کہ موضع پتل منڈا کا رہائشی پاکستان رینجرز پنجاب کا ملازم گل خان چانڈیہ کراچی سے چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار کزن کو ملنے اس کے گھر جا رہا تھا کہ رنگ پور روڈپر سامنے سے آنے والی کارسوار مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور گن پوائنٹ پر اس کی جیب سے 55سوروپے نکال لیے ،سپاہی کی مزاحمت پر اس کے پاؤں پرفائر چلا دئیے جس سے وہ زخمی ہو گیا،زخمی سپاہی کوہسپتال داخل کرا دیا گیاجبکہ پولیس کارروائی میں مصروف ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں