میلسی:ڈسپوزل سسٹم خراب،گٹر ابل پڑے ،مکین گھروں میں محصور

میلسی:ڈسپوزل سسٹم خراب،گٹر  ابل پڑے ،مکین گھروں میں محصور

میلسی(نمائندہ دنیا)ڈسپوزل سسٹم میں فنی خرابی کے باعث میلسی شہر میں جگہ جگہ گٹر ابل پڑے ،شہر کے بیشتر علاقوں میں گندا پانی جمع ہوگیا۔

 تفصیل کے مطابق میلسی شہر میں نکاسی کا نظام خراب ہونے پر پانی ڈسپوزل میں جانے کے بجائے گلیوں اورسڑکوں پر جمع ہوگیا ،کہروڑپکا روڈ گندے پانی سے بھرگیا جہاں سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ گزرتی ہے ۔محلہ افغاناں کی گلیاں، محلہ رسولپورہ، محلہ دین پورہ، سبزی منڈی اور شہر کے دیگر کئی علاقے تاحال پانی میں گھرے ہو ئے ہیں جس سے مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔میلسی کے شہریوں نے اصلاح و احوال کامطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں