انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وفد کا نشترمیڈٰکل یونیورسٹی کا دورہ

  انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے  وفد کا نشترمیڈٰکل یونیورسٹی کا دورہ

ملتان ( نیوز رپورٹر )پنجاب انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وفد نے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے آمورز سمیت یونیورسٹی میں تعمیرو بحالی کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے باہمی تعاون اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی وژن کو لیکر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وفد کے ارکان کا شکریہ ادا۔ بعد ازاں ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے چیئرمین پی ایچ اے کے ساتھ یونیورسٹی میں زیر تعمیر لیکچر تھیٹر کمپلیکس اور سٹوڈنٹس ہاسٹلز کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں