ناقص کارکردگی پر پولیس افسروں کا احتساب ہوگا:ندیم عباس

ناقص کارکردگی پر پولیس افسروں کا احتساب ہوگا:ندیم عباس

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال سید ندیم عباس نے گزشتہ روز چارج سنبھالنے کے بعد ایس ڈی پی او آفس سرکل کبیروالا کے پولیس افسروں سے میٹنگ کی۔

 ڈی پی او نے دوران میٹنگ تھانہ وائز کرائم کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیااور کیس ٹو کیس تفتیشی افسروں کی پراگرس کو چیک کیا ناقص کارکردگی دکھانے والے پولیس افسر کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے جبکہ اچھی کارکردگی پر متعدد پولیس افسروں کو سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ کا اعلان بھی کیا۔ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہا کہ فرائض میں بدیانتی،غفلت اور کوتاہی کے مرتکب پولیس افسروں کو سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گااور تھانہ جات کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرنے اور آن لائن کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ کرائم کنٹرول کرنے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرے تھانہ جات میں لوگوں کی دادرسی، بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں