باپ بیٹا اوران کا ساتھی محنت کش کی بیوی اغواکرکے لے گئے

باپ بیٹا اوران کا ساتھی محنت  کش کی بیوی اغواکرکے لے گئے

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)باپ بیٹے نے محنت کش کی بیوی اغوا کرلی ۔

بتایاگیاہے کہ تھانہ کوٹ ادو کے نواحی علاقہ موضع بیٹ نشان والا میں محمد ہاشم ہوت بلوچ کی بیوی 26 سالہ حسینہ مائی کو سیفل بھرانی اپنے بیٹے پپو بھرانی اور ایک نامعلوم کے ہمراہ اغوا کرکے لے گیا، جاتے ہوئے گھر سے 2لاکھ روپے نقدی بھی ساتھ لے گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں