مقدمہ کی رنجش، ملزمان کی فائرنگ سے ٹریکٹر ڈرائیور شدید زخمی

مقدمہ کی رنجش، ملزمان کی فائرنگ  سے ٹریکٹر ڈرائیور شدید زخمی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)تھانہ صدرکوٹ ادو کے علاقہ موضع کلو والہ کے رہائشی ٹریکٹر ڈرائیور رحیم بخش گرمانی کے رقبہ سے پیٹر انجن چوری ہوا۔

جس کا رحیم بخش گرمانی نے ہتوانی برادری کے رشید ہتوانی پرمقدمہ درج کرایاہوا تھا، جس کی رنجش پر رشید ہتوانی نے اپنے دیگر ساتھیوں اکبرہتوانی،منصور ہتوانی 3نا معلوم کے ہمراہ فائرنگ کرکے ٹریکٹر ڈرائیور رحیم بخش گرمانی کو شدید زخمی کر دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں