عبدالحکیم سے ڈبل روڈ منصوبہ ختم کرنے کی افواہ، شہریوں کا احتجاج

 عبدالحکیم سے ڈبل روڈ منصوبہ ختم  کرنے کی افواہ، شہریوں کا احتجاج

عبدالحکیم (نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر ) میاں چنوں تا باگڑ پل موٹر وے کے لنک روڈ منصوبہ میں عبدالحکیم سے 2 رویہ روڈ منصوبہ تبدیل کرکے شہر میں سے روڈ کی چوڑائی کم کرکے اسے سنگل کئے جانے کی خبروں پر عبدالحکیم شہر و نواح کے شہریوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے ۔

اسی سلسلہ میں طے پایا کہ شہر کی ترقی کا خواہاں ہر فرد سٹیزن پورٹل پر ڈبل روڈ کو کم کرکے سنگل کرنے کی متذکرہ شکایت درج کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں