ایجوکیشن اتھارٹیز کو کورونا کے حوالے سے نئی ہدیات جاری

ایجوکیشن اتھارٹیز کو کورونا کے  حوالے سے نئی ہدیات جاری

ملتان(خصوصی رپورٹر)صوبے بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو کورونا کے حوالے سے نئی ہدیات جاری کردی گئیں۔

 محکمہ سکولز حکام کاکہنا ہے کہ نئی ہدایات کے مطابق ایک استاد و طالبعلم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سات روز کیلئے چھٹی دے دی جائے گی۔ دو کیس مثبت آنے پر متعلقہ کلاس روم کو ایک ہفتہ کیلئے بند کر دیا جائے گا جبکہ تین کیسز مثبت آنے پر متعلقہ سکول کو ایک ہفتہ کیلئے بند کیا جائے گا۔ بند ہونیوالے سکولز کو 7 روز میں ڈس انفیکٹ کرنے کے بعد دوبارہ کھولا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں