دکھی انسانیت کی خدمت میں عظمت :سیدفخرامام

دکھی انسانیت کی خدمت میں عظمت :سیدفخرامام

ملتان (نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر نیشنل فوڈسکیورٹی اینڈ ریسرچ سیدفخرامام شاہ کا شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ملتان آمد پرپاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں صدرملک عمران یوسف۔۔۔

 جنرل سیکرٹری شیخ بلال قریشی ،چیئرمین کلیم قریشی و دیگر کو ساتویں باربلامقابلہ انتخاب پر مبارکبادپیش کی۔وفاقی وزیرسیدفخرامام نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں عظمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کی زدمیں ہے ، خوف و ہراس کے ان حالات میں اپنی جان کی پرواکیے بغیرکورونا کے خلاف لڑنے والے قابل فخرہیں۔

نومنتخب صدر ملک عمران یوسف نے کہا کہ ایمرجنسی حالات، سیلاب میں ،زلزلہ میں اور اب کورونا وائرس کے خلاف ہمیشہ پیرامیڈکس نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر خدمات سرانجام دی ہیں، موجودہ حالات میں کورونا وائرس کے خلاف لڑتے لڑتے ہمارے کئی پیرا میڈکس شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے وطن عزیز پاکستان اورعوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں