بس سٹینڈ کے اردگرد ناجائز تجاوزات ختم کی جائے :آمنہ احسان

بس سٹینڈ کے اردگرد ناجائز تجاوزات ختم کی جائے :آمنہ احسان

جہانیاں (نامہ نگار)چھٹی کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا کے ہمراہ بس سٹینڈ اور گرین بیلٹ کا دورہ کیا ۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڑ نے کہا کہ بس سٹینڈ کو از سر نو اصلی حالت میں فوری بحال کرنے سے قبل اس کے اردگرد ناجائز تجاوزات ختم کرنے کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ٹیکسی، رکشہ، ٹی سٹال فوراً ختم کی جائے اور موسم خوشگوار ہوتے ہی سرکاری عمارت کو وائٹ واش کرایا جائے اور بحالی کے فوراً بعد باقاعدگی سے ٹکٹنگ سسٹم فعال کیا جائے ، مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں۔

گرین بیلٹ کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نے خانیوال روڈ جہانیاں اور ایف فور ٹن آر راجباہ کے دورے کے موقع پر کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کی مہم کو کامیاب بناتے ہوئے ڈیوائیڈر میں سدا بہار پودے لگا ئے جائیں اور ان کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں