انصافی حکومت نے غریب عوام کا جینا محال کردیا :احمد یار ہنجرا

انصافی حکومت نے غریب عوام کا جینا محال کردیا :احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگارکوڈ)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہاہے کہ انصافی حکومت نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے ،معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

 لاکھوں پڑھے لکھے نوجوان روزگاری کے لیے مارے مارے پھرر ہے ہیں، اگرعمران خان مزید اقتدار میں رہے تو ملک دیو الیہ ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی اگر دیکھی جائے تو صحت کارڈ،احساس پروگرام اور لنگر خانوں کے گرد گھومتی ہے ، صحت کارڈ سے سرکاری ہسپتالوں کو تباہ اور نجی شعبے میں عوام کے اربوں جھونک دئیے گئے ہیں۔

صحت کارڈ میں او پی ڈی اور عام بیماریوں کی کوریج نہیں،انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کاتسلسل ہے اور لنگر خانے چند سو لوگوں کو کھاناکھلانا مسئلے کا حل نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ معیشت بالکل تباہ ہو چکی ہے ،اگر صورتحال ایسی رہی تو اگلے پانچ چھ ماہ میں صورتحال اس حد تک آجائے گی کہ واپسی ناممکن ہو جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں