فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،ناقص صفائی پر ہوٹلوں کو جرمانے

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،ناقص صفائی پر ہوٹلوں کو جرمانے

ملتان( نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کی زیرنگرانی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے موٹروے ایم 5 فائیو، باٹا چوک اور دیگر علاقوں میں ہوٹلوں کی چیکنگ کی گئی۔ کھلے مصالحہ جات کے استعمال، صفائی کے ناقص انتظامات پر 4 ہوٹلوں کو 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ کھانوں میں چائنہ سالٹ کا استعمال اور گوشت کو اچھی طرح صاف نہ کیا گیا۔حشرات کی روک تھام اور صاف پانی کے لیے فلٹر کے کوئی انتظامات نہ کیے گئے ۔

اس کے علاوہ ملتان میں فوڈ پوائنٹ کو خوراک میں ملاوٹی سرخ مرچوں کی ملاوٹ کرنے ، بیکری کو مٹھائی میں مردہ حشرات، ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز کی موجودگی پر 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ۔ خانیوال میں کریانہ سٹور کو چائنہ سالٹ فروخت کرنے پر 20 ہزار جبکہ وہاڑی میں 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں