پیرووال :غیر قانونی شکار کرنے پر 6افراد گرفتار

  پیرووال :غیر قانونی شکار  کرنے پر 6افراد گرفتار

بارہ میل(نامہ نگار)محکمہ وائلڈ لائف پیرووال نے غیرقانونی شکار کرنے پر 6 شکاری گرفتار کر لئے ۔

بتایاگیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجاہد کلیم کی سربراہی میں انسپکٹر پرویز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیرووال میں کتوں کے ساتھ سور کا شکار کرنے والے 6 ملزمان اظہر عباس،ذیشان،لطیف،عارف،ندیم اور قیصر کو موقع پر گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں