وہاڑی کو پولیو سے پاک رکھنا اولین ترجیح :خضر افضال

وہاڑی کو پولیو سے پاک رکھنا اولین ترجیح :خضر افضال

وہاڑی (نمائندہ خصوصی، خبر نگار ) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال نے انسداد پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیااور انسداد پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور ریکارڈ کو چیک کیا ۔

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ مائیکروپلان کے مطابق پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ،انسداد پولیو ٹیمیں ریکارڈکو باقاعدگی سے مرتب کریں جن بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے جائیں انکی فنگر مارکنگ لازمی کی جائے ،ضلع وہاڑی کو پولیو سے پاک رکھنا اولین ترجیح ہے ، پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر سنجیدگی کا مظاہر ہ کرنا ہے ،والدین اپنے 5سا ل تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں ۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال کی زیر صدارت پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایوننگ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال نے کہا کہ مائیکر و پلان کے مطابق ورکنگ کو بہتر کیا جائے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے بنیادی مرکز صحت شتاب گڑھ اور دیہی مرکز مال 76ڈبلیو بی کا بھی دورہ کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں