جعلی نجومی عامل بابا بن کر مالی فراڈ کرنیوالے 3افراد گرفتار

جعلی نجومی عامل بابا بن کر مالی فراڈ کرنیوالے 3افراد گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے سوشل میڈیا پر جعلی نجومی / عامل بابا بن کر مالی فراڈ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیل کے مطابق ایف آئی اے ملتان سائبر کرائم ونگ ملتان نے ملزمان عابد حسین ، نوید احمد اور شہباز کو گرفتار کیا ہے ملزمان خود کو سوشل میڈیا پر نجومی / عامل بابا ظاہر کرتے تھے ملزمان نے دھوکہ دہی سے بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری سے 30 لاکھ روپے ہتھیا لئے یہ رقم بینک کے ذریعے منگوائی گئی ایف آئی اے حکام نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جعلسازی میں استعمال ہونے والی وڈیوز برآمد کر لی ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں