ملتان میں پہلے فائیوسٹار پر ل کانٹی نینٹل ہوٹل کاافتتاح

ملتان میں پہلے فائیوسٹار پر ل کانٹی نینٹل ہوٹل کاافتتاح

ملتان (کامرس رپورٹر ) ملتان میں عسکری بائی پاس کی شاندار لوکیشن پر تعمیر ہونے والے فائیو سٹار پرل کانٹی نینٹل ہوٹل ملتان کی افتتاحی تقریب ، ہاشو گروپ کے گروپ سی ایف او شاکر بھورا ، وائس چیئرمین اختر باوانی ، ہاشوانی ہوٹلز کے سی ای او حسیب گردیزی ، پرل رئیل سٹیٹ ہولڈنگز کے سی او او شہریار سلیم ، ہاسپی ٹیلٹی ڈویژن کے سی ایف او طاہر محمود ستی ، رئیل سٹیٹ ڈویژن کے سی ایف او سلیمان طاہر ، سیاسی ، سماجی اور رئیل سٹیٹ سیکٹر کی اہم شخصیات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

ہاشو گروپ اور سٹار مارکیٹنگ کے سینئر ایگزیکٹوز نے ملتان کے پہلے فائیو سٹار ہوٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ اپنے خطاب میں سٹار مارکیٹنگ کے منیجنگ ڈائریکٹر اخلاق احمد نے کہا کہ یہ نیا فائیو سٹار ہوٹل ملتان میں بین الاقوامی سطح کی سہولتیں فراہم کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پرل کانٹی نینٹل ہوٹل ملتان پورے خطے میں سرمایہ کاری کا سب سے منفرد موقع لے کر آیا ہے ، آپ اپنا لگژری روم بک کرانے کے بعد اعشاریہ سات فیصد تک ماہانہ آمدنی اورسال بھر میں اعزازی قیام کے مواقع بھی حاصل کرسکتے ہیں،یہ ہوٹل محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری اور ہاشو گروپ کے ساتھ مل کر ترقی کرنے کا سب سے سنہری موقع ہے ۔ ہاشو گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہاسپی ٹیلٹی حسیب گردیزی نے کہا کہ پاکستان کا منفرد اور تاریخی شہر ملتان اب فائیو سٹار عہد میں داخل ہو گیا ہے ، یہ ہوٹل عمدہ لوکیشن اور اپنے روایتی انٹرنیشنل معیار کی بدولت لانچ سے قبل ہی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔ تقریب میں سٹار مارکیٹنگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تصدق حسین ، ریجنل ڈائریکٹرز غیاث انور ، عمیر یوسف ، علی حبیب اور یاسر رشید نے بھی شرکت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں