گندگی کے ڈھیر ، سیوریج سسٹم تباہ،شہریوں کی زندگی عذاب

 گندگی کے ڈھیر ، سیوریج سسٹم تباہ،شہریوں کی زندگی عذاب

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ،سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے سے گندا پانی گلیوں اور سڑکوں پر جمع ،متعلقہ اداروں کی جانب سے گندے پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

 سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے گڑھے بن گئے ، کئی موٹرسائیکل سوار گر کر زخمی ہوچکے ہیں،شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی، بدبو اور تعفن سے سانس لینا دشوار ہوگیا،بیماریاں پھیل رہی ہیں،شہریوں نے متعدد بار واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر جا کر شکایات درج کرائیں لیکن ابھی تک معاملہ جوں کا توں ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں