شہدا پولیس کے ورثا کا بہترین خیال رکھا جائیگا،صفدر رضا

شہدا پولیس کے ورثا کا بہترین خیال رکھا جائیگا،صفدر رضا

خان گڑھ(نامہ نگار)ڈی پی او مظفرگڑھ صفدر رضا کاظمی کا بطور ڈی پی او مظفرگڑھ چارج سنبھالنے کے بعد یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھانے اور فاتحہ خوانی کرنے موقع پر کہنا تھا کہ شہدا پولیس کے ورثا کا بہترین خیال رکھا جائے گا۔

پولیس لائن آمد پر ڈی ایس پی لیگل خالد محمود شاہ، ڈی ایس پی سٹی فرحت رسول،آر آئی ذکی ریحان، ،ایم ٹی او مستقیم ساجد ، ریڈر ڈی پی او عرفان فیض اور انچارج سکیورٹی و پی آر او وسیم گوپانگ نے استقبال کیا۔ بعدازاں ڈی پی او نے درج بالا پولیس افسروں سے تعارفی میٹنگ کی اور اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں