اوباش کی 12سالہ لڑکے سے بد فعلی، حالت بگڑنے پر چھوڑ کر فرار

اوباش کی 12سالہ لڑکے سے بد  فعلی، حالت بگڑنے پر چھوڑ کر فرار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )اوباش نے بارہ سالہ لڑکے کو بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا،حالت بگڑنے پر ملزم لڑکے کو چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ چاہ گاموں والا کے رہائشی شہزاد قریشی کا بیٹا 12 سالہ محمد عمر جو درزی کا کام سیکھتا تھا۔

گزشتہ روز دکان سے چھٹی کر کے گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں اوباش شاہد نے اسے قابو کر لیا اور اپنے مکان میں لے گیا جہاں لڑکے کوبد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا ،حالت بگڑنے پر ملزم لڑکے کو چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں