ڈاکٹر سعید شفقت پیف بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین منتخب

 ڈاکٹر سعید شفقت پیف بورڈ آف  ڈائریکٹر کے چیئرمین منتخب

ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن صدر دفتر میں پیف بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا 82واں اجلاس ہوا،اس موقع پر اتفاق رائے سے ڈاکٹر سعید شفقت کو پیف بورڈ آف ڈائریکٹر کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

اجلاس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے نوید شہزاد مرزا ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے حسن فاروق،فنانس ڈیپارٹمنٹ سے قراۃالعین ظفر،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے شاہین محبوب و دیگر آن لائن شریک ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں