درگاہ فریدالدین گنج شکرکے صحن میں ویڈیو شوٹ کا معاملہ ، منیجر اوقاف اور نگران دربار معطل
ملتان(خبرنگارخصوصی)درگاہ بابا فریدالدین گنج شکر کے صحن میں دلہن کے ویڈیو شوٹ کے واقعے پر محکمہ اوقاف نے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا، وزیر اوقاف سید اظفر علی ناصر نے نوٹس اور برہمی کا اظہار کیا ہے ۔
محکمہ اوقاف نے کارروائی کرتے ہوئے منیجر اوقاف زاہد اقبال اور نگران دربار کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جبکہ زونل ایڈمنسٹریٹر گوہر مصطفی کو وارننگ لیٹر جاری کرتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین اور تین دن میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ محکمہ اوقاف نے دولہا اور دلہن کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی ۔