شناخت پریڈ، پی ٹی آئی کے 31 کارکنان کا جوڈیشل اور 15کاجسمانی ریمانڈ منظور

شناخت پریڈ، پی ٹی آئی کے  31 کارکنان کا جوڈیشل  اور 15کاجسمانی ریمانڈ منظور

ملتان(کورٹ رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان کے جج صادق مسعود صابر نے تھانہ کینٹ کے علاقے میں 9 مئی کو۔۔

 احتجاج کرنے ، سرکاری اداروں کے خلاف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ پر درج تین مختلف مقدمات میں گرفتار 15 ملزموں کا تین، تین روزہ جسمانی ریمانڈ جبکہ 31 ملزموں کو تینوں مقدمات میں شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔ جیل بھیجے گئے ملزموں کو 7 جون جبکہ جسمانی ریمانڈ پر تھانے منتقل کئے گئے ملزموں کو 29 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں