ایم بی بی ایس کے نتائج ،نتیجہ 90.30فیصد،عنابہ کی پہلی پوزیشن

ایم بی بی ایس کے نتائج ،نتیجہ 90.30فیصد،عنابہ کی پہلی پوزیشن

ملتان( نیوز رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 42 الحاق شدہ میڈیکل کالجز سے کل 5705 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 4989 پاس اور 536 فیل ہوئے ، پاس ہونے کی شرح 90.30 فیصد ہے ، پہلی پوزیشن سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کی عنابہ خان نے 1500 میں سے 1318نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔ ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی سمن رانا اور سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کے عمر مصطفیٰ نے بالترتیب 1311 اور 1303 نمبر لے کر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیسن میں 42، سرجری میں 8، گائناکالوجی میں 68 اور اطفال میں 17 امیدواروں نے امتیازی پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات 7 جولائی سے شروع ہوں گے ، تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں