ضلع کچہری میں فائرنگ سے خوف وہراس ،ملزم گرفتار

ضلع کچہری میں فائرنگ سے خوف وہراس ،ملزم گرفتار

ملتان(کورٹ رپورٹر)ضلع کچہری ملتان میں آئے 33 سالہ نوجوان اللہ رکھا کی ہوائی فائرنگ سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے نوجوان کو پکڑلیا،جس سے پستول سمیت گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری ملتان میں آئے نوجوان اللہ رکھا نے اچانک فائرنگ کردی ،ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے نوجوان نے پانچ ہوائی فائر کئے .کچہری سکیورٹی پر مامور پولیس نے فوری طور پر نوجوان کو پکڑلیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا ملزم کیخلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور کچہری میں فائرنگ کرکے دہشت پھیلانے کی کارروائی کی جائے گی۔ ملزم میلسی ضلع وہاڑی کا رہائشی ہے جو ملتان وہاڑی چوک پر مزدوری کرتا ہے ۔ ملزم نے بتایا کہ اسے یہ پستول کسی شخص نے دیا اور ساتھ میں رقم بھی دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں