کہروڑپکا سٹیڈیم جلد کھلاڑیوں ،عوام کیلئے کھول دیا جائیگا:غلا م حسین

کہروڑپکا سٹیڈیم جلد کھلاڑیوں ،عوام  کیلئے کھول دیا جائیگا:غلا م حسین

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا کوڈ)اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا غلا م حسین نے کہا ہے کہ کہروڑپکا سٹیڈیم جلد کھلاڑیوں اور عوام کیلئے کھول دیا جائے گا ۔سٹیڈیم کی دیوار کو نقصان پہنچانے والا کھال بند کرادیا ۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سٹیڈیم کی بیرونی دیوار کے ساتھ گزرنے والے پانی کے کھال کو نقصان پہنچ رہا تھا جسے نشاندہی پر فوری طور پر بندکروادیا گیا تاکہ کروڑوں کی مالیت سے بننے والے سٹیڈیم کو محفوظ رکھا جا سکے ، قبرستانوں کی چار دیواری پر بھی کام ہو رہا ہے ۔قبروں میں جانے والے پانی اورگزرگاہوں کو جلد بند کروادیا جائے گا تاکہ قبروں کی بے حرمتی اورتقدس کی پامالی کو روکاجا سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں