جعلی زرعی ادویات ، کھاد برآمد،فیکٹری سیل،2ملزم گرفتار

جعلی زرعی ادویات ، کھاد برآمد،فیکٹری سیل،2ملزم گرفتار

وہاڑی، بورے والا(نمائندہ خصوصی ،سٹی رپورٹر )محکمہ زراعت کی ٹیم نے غیر معیاری زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر مختلف برانڈ کی جعلی ادویات اور کھاد برآمدکر لی۔

محکمہ زراعت کی ٹیم نے دو ملزموں کو گرفتار کر کے فیکٹری سیل کردی ۔ بورے والا میں جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔ محکمہ زراعت کی ٹیم نے بورے والا روڈ پر زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری پین گولڈ پر اچانک چھاپہ مار کر زرعی ادوایات اور پیکنگ مٹیریل کے علاوہ بھاری مقدار میں جعلی و غیر معیاری کھاد برآمد کرلی ۔ٹیم نے فیکٹری سے زرعی ادویات اور کھادوں کی پیکنگ کے لئے موجود مٹیریل بھی قبضہ میں لے لیا۔ محکمہ زراعت کی ٹیم نے موقع سے دو ملزموں کو گرفتار کر کے فیکٹری سربمہر کردی۔جعلی زرعی ادویات اور کھاد کے نمونہ جات لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں