نشتر ہسپتال : انسداد ڈینگی کیلئے باقاعدہ ٹیمیں تشکیل

نشتر ہسپتال : انسداد ڈینگی کیلئے باقاعدہ ٹیمیں تشکیل

ملتان(نیوز رپورٹر) نشتر ہسپتال اور کالونی سے مسلسل ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ریجنل ڈائریکٹر سی ڈی اینڈ ای پی سی جنوبی پنجاب نے نشتر ہسپتال کا دورہ کیا ، انسداد ڈینگی کے لئے باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔۔۔

نشتر ہسپتال اور کالونی سے مسلسل ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ریجنل ڈائریکٹر سی ڈی اینڈ ای پی سی جنوبی پنجاب ڈاکٹر عطا الرحمن نے انسداد ڈینگی ٹیموں کے ہمراہ نشتر ہسپتال کا دورہ کیا ،نشتر ہسپتال اور کالونی میں انسداد ڈینگی کے لئے ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے بارش کے بعد ڈینگی مہم مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے گئے اس حوالے سے احکامات جاری کئے گئے کہ روزانہ کی بنیاد پر نشتر ہسپتال اور کالونی میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا اس موقع پر ڈاکٹر عطا الرحمن نے نشتر ہسپتال عملہ کو انسداد ڈینگی مہم سے متعلق آگاہی فراہم کی اور خود مختلف مقامات کا جائزہ لینے کے بعد عملے میں آگاہی لٹریچر بھی تقسیم کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں