3اشتہاری گرفتار،1300گرام چرس،50لٹرشراب برآمد

3اشتہاری گرفتار،1300گرام چرس،50لٹرشراب برآمد

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)تھانہ قصبہ گجرات پولیس نے تین اشتہاریوں کو گرفتار جبکہ تین منشیات فروشوں سے 1300گرام چرس اور 50لٹر شراب برآمد کرلی۔

تفصیل کے مطابق ڈی پی او کی ہدایت پر تھانہ قصبہ گجرات پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں، مخبر کی اطلاع پرملزم محمد نیاز سے 1300گرام چرس ، غلام سرور اور دلبر حسین سے 50لیٹر شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔ایک اور کارروائی میں تین اشتہاریوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں 15پر کال کر کے اطلاع دیں،فوری کارروائی ہوگی، اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں