ساتھی طلبا کی کلاس فیلولڑکے سے اجتماعی زیادتی،ویڈیو وائرل

ساتھی طلبا کی کلاس فیلولڑکے سے اجتماعی زیادتی،ویڈیو وائرل

جودھ پور(نمائندہ دنیا)اوباش لڑکوں نے اپنے ہی کلاس فیلو دسویں کلاس کے لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی۔

بتایا گیا ہے کہ دو ماہ قبل گورنمنٹ ہائی سکول ککڑھٹہ میں زیر تعلیم دسویں کلاس کے طالب علم عبداللہ کو اسی سکول میں پڑھنے والے حسنین،اویس،وجاہت اور کاشف چھٹی کے بعد گورنمنٹ پرائمری سکول چک ولیداد میں لے گئے جہاں ملزموں نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور ویڈیو بناتے رہے ،بااثر ملزموں کے ڈر کی وجہ سے بچے کے ورثانے کارروائی نہیں کی ۔ دوماہ بعد جب ملزموں نے بلیک میل کرتے ہوئے بچے سے دوبارہ زیادتی کی کوشش کی تو بچے نے انکار کردیا جس پر جنسی درندوں نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس پر پولیس اور دیگر ادارے حرکت میں آگئے مگر بااثر جنسی درندوں کے خوف سے ورثا قانونی کارروائی سے ہچکچانے لگے ۔ تھانہ صدر کبیروالا اور تھانہ نواں شہر کی پولیس زیادتی والی جگہ کا تعین کرتی رہی، آخر کار تھانہ نواں شہر کی حدود کلیئر ہو گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں