مخدوم عبدالرشید حقانیؒ کانفرس اور عرس کی اختتامی تقریبات

مخدوم عبدالرشید حقانیؒ کانفرس اور عرس کی اختتامی تقریبات

مخدوم رشید(نامہ نگار)روحانی بزرگ حضرت مخدوم عبدالرشید حقانی ؒ کی درگاہ مخدوم رشید میں مخدوم محمد جاوید ہاشمی کی زیر صدارت آٹھویں سالانہ حقانی کانفرنس اور عرس کی اختتامی تقریبات کا انعقادکیا گیا۔

مخدوم محمد جاوید ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اولیا کرام کی دینی تعلیمات مسلمانوں کے لئے سرچشمہ حیات ہیں ، حضرت مخدوم عبدالرشید حقانی ؒ نے جس دور میں برصغیر میں اسلام کی تبلیغ کی اور جس طرح مشکل حالات کا سامنا کیا کسی بھی بزرگ کی زندگی میں اتنے مشکل حالات نظر نہیں آتے ، حقانی ؒ کانفرنس میں زاہد بہار ہاشمی ، مخدوم شہباز شاہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین آزاد، پروفیسر منیر احمد رزمی ، پروفیسر اقبال عابد ، مخدوم عدنان الہاشمی ، میجر حبیب اﷲ شاہ ، علامہ ناصر سبطین ہاشمی، آغا سبحان شاہ صابری، عابد شاہ و دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی ، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں جن حالات اور مشکلات کا سامنا ہے اگر ہم اولیاء اﷲ کے راستے پر چل پڑیں تو یہ مشکلات نہ صرف ختم ہوں گی بلکہ اسلام پہلے والی طاقت میں آجائے گا ۔مغرب کے وقت چادر پوشی کی رسم مخدوم محمد جاوید ہاشمی و اولادِ حقانی ؒنے ادا کی، آخری نشست میں محفلِ سماع کا انعقاد کیا گیا۔ واضح رہے کہ آپ کاسالانہ عرس 15جون سے 15جولائی تک جاری رہتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں