گیلانی لا ء کالج میں روڈ سیفٹی سیمینار، لیکچر
شجاع آباد (سٹی رپورٹر)موٹروے پولیس ایم فائیو سیکٹر ون ملتان کی جانب سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی گیلانی لاء کالج میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد۔
، طلبا، اساتذہ اور انتظامیہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ٹریفک قوانین کے حوالے سے لیکچر دئیے گئے ۔سیکٹر کمانڈر قلب عباس سپرانے کہا کہ حادثات پر قابو پانے کیلئے لوگوں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی پیدا کرنا اور ان پر ہر صورت عمل درآمد کرانا ضروری ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر سمزا فاطمہ پرنسپل لاء کالج، پروفیسر ڈاکٹر داؤد اور شرکاء نے موٹروے پولیس کے اس اقدام کونہایت خوش آئند قرار دیا ۔