کھاد فیکٹری تا متی چوک گرین بیلٹ پر شجرکاری مکمل
ملتان(خبرنگارخصوصی)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان نے کھاد فیکٹری تا متی چوک گرین بیلٹ پر شجرکاری مکمل کر لی ۔۔
، سایہ دار درختوں میں پلکن،بکائن،نیم اور دیگر درخت شامل ہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف خان نے کھاد فیکٹری گرین بیلٹ پر شجرکاری کا آغاز کیا اور کہا کہ سہو چوک تا ناردرن بائی پاس سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھر پور شجرکاری کر رہے ہیں۔پودوں کو پانی کی فراہمی بھی جاری ہے ۔شجرکاری کا سلسلہ مارچ تک جاری رہے گا۔