بھائی اور چچا نے غیر ت کے نام پرخاتون کو قتل کردیا

بھائی اور چچا نے غیر ت کے نام پرخاتون کو قتل کردیا

جودھ پور بارہ میل (نمائندہ دنیا)بھائی اور چچا نے غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو موت کی نیند سلا دیا ۔

تفصیل کے مطابق سردار پور کے نواحی علاقہ ممدال کی رہائشی 23 سالہ شادی شدہ حلیمہ بی بی حسین آباد کبیروالہ میں چچا مستری شعیب کے گھر مہمان آئی ہوئی تھی جسے غیرت کے نام پر سگے بھائی نے والد کے کزن کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔پولیس تھانہ سٹی کبیروالہ نے ماموں محمد رمضان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔مقتولہ کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے آبائی گاؤں ممدال میں سپردِ خاک کردیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی تفتیش تمام پہلوؤں سے کی جائے گی،ملزموں کو جلد گرفتارکرلیاجائے گا،مقتولہ حلیمہ بی بی کے والد جاوید اقبال کھنڈووا اور ماموں محمد رمضان نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آر پی او ملتان سے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں