مونڈکا :زیادتی کے بعد لڑکی کا قتل ٹریس ، ملزم گرفتار
مونڈکا ، خان گڑھ (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر ) پولیس نے کم عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی، قتل اور بالیاں نوچنے کی واردات کو ٹریس کر لیا۔۔۔
2022 میں نامعلوم ملزم نے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ کماد کی فصل میں زیادتی کی اور تیز دھار آلہ سے گردن کاٹ دی ،کانوں سے سونے کی بالیاں بھی نوچ لی تھیں ،پولیس کو کماد کی فصل میں کم عمر لڑکی کی لاش کی خبر ملی تھی۔ پولیس نے سینکڑوں افراد سے چھان بین کے بعد 9 لوگوں کے ڈی این اے کروائے جس میں سے ملزم عبدالرحمن کا ڈی این اے خاتون سے لئے گئے سیمپل سے میچ کر گیا۔ ملزم نے اپنے بھیانک جرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے گئی سونے کی بالیاں اور آلہ قتل تیز دھار بلیڈ بھی برآمد کرا لیا گیا۔