خانیوال:سٹریٹ لائٹس خراب،پرندوں نے گھونسلے بنا لئے

خانیوال:سٹریٹ لائٹس خراب،پرندوں نے گھونسلے بنا لئے

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار ) سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے خراب۔لائٹس کی جگہ پرندوں نے گھونسلے بنا لئے ۔

شہر کے گنجان آباد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔مسجدوں، بازاروں، گلی محلوں میں آنے جانے والے بزرگوں، خواتین، بچوں کو رات کی تاریکی میں آمدورفت جاری رکھا مشکل ہوگا۔ متعددبزرگ شہری گھپ اندھیرے کے باعث گڑھوں میں گر کر زخمی ہونے لگے ۔ خانیوال شہر و گردونواح کے علاقوں میں عرصہ دراز سے سٹریٹ لائٹس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ اندرون شہر کے گنجان آباد علاقوں میں میونسپل کمیٹی کے شعبہ الیکٹرک کے ذمہ داران کی عدم دلچسپی کے باعث سٹریٹ لائٹس مرمت ہونے کے بجائے کھمبوں پر لٹک رہی ہیں جبکہ متعدد جگہوں پر پرندوں نے مستقل بنیادوں پر گھونسلے قائم کر لئے ہیں۔شہر کے گلی محلوں میں پچھلے کئی سالوں سے اندھیروں کا راج ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے شعبہ الیکٹرک میں فرض شناس ایماندار عملے کو بھرتی کیا جائے تاکہ شہر کے گلی محلوں میں نصب سٹریٹ لائٹس کو چالو کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں