ملازمین کے تمام کیسز جلدنمٹائے جائیں،مہر اللہ یار

ملازمین کے تمام کیسز جلدنمٹائے جائیں،مہر اللہ یار

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے محدود سٹاف اورکم وسائل کے ساتھ اہداف کا حصول اور بہترین کارکردگی پرٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 میپکو ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بونس دلانے کیلئے یونین کا مطالبہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پیش کریں گے ۔انہوں نے متعلقہ شعبوں کے افسروں کو ہدایت کی کہ کسی بھی محنت کش ،مزدور کا کیس التواء میں نہ رکھاجائے اور تمام کیسز ہنگامی بنیادوں پر نمٹائے جائیں۔پاکستان واپڈا ہائیڈروورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری خورشیداحمد خاں نے ملاقات میں ملازمین کو درپیش مسائل اور مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ جی ایس او کے سٹاف کو ڈینجر الاؤنس دیاجائے اور ٹریننگ کے دوران ملازمین کو دیاجانیوالامیسنگ الاؤنس بڑھایاجائے ۔ کمپنی اور سرکل کی سطح پر ملازمین کی ترقیوں کے کیسز ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جائیں۔ 50فیصدبنیادی سکیل اپ گریڈ کرنے ، ملازمین کی اپ گریڈیشن کے کیسز، ڈپلومہ ہولڈرز کے کوٹہ میں اضافہ کرنے ، لائن سٹاف کے لئے بکٹ کرینوں کی فراہمی، گرڈسٹیشنوں کی کالونیوں میں رہائش پذیر ملازمین کے کوارٹرز کی مرمت، آف ڈے ویجز، اوورٹائم، میرج گرانٹ اور سکالرشپ کے کیسز منظور کئے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں