دوسرا کتب میلہ 23تا 25فروری تک ہوگا:عزوبا عظیم

دوسرا کتب میلہ 23تا 25فروری تک ہوگا:عزوبا عظیم

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی طرف سے کتب بینی کی فروغ کیلئے عملی کوششیں جاری ہیں ۔

اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام دوسرا کتب میلہ 23 تا 25 فروری جناح  لائبریری میں ہوگا جس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عزوبا عظیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے بک فیئر انتظامی کمیٹی ممبرز کو کتب میلہ گزشتہ سال سے یاد گار بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہ کہ کتب میلہ میں 4 سال سے لیکر ہر عمر افراد کی دلچسپی کی کتب رکھی جائینگی-اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن صدف اکبر، محکمہ تعلیم،لوکل گورنمنٹ کے افسران،پرنسپل کے پی ایس، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نیشرکت کی-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کتب میلہ کے ایونٹ کو یادگار بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہ کہ سکولوں، کالجز کے طلبہ اور فیملیز کی شرکت یقینی بنائی جائے -کتب میلہ میں سائنس، ادب، ثقافت، شاعری،سمیت شہریوں کی دلچسپی کی کتب رکھی جائینگی-اجلاس میں 25 فروری کو کے پی ایس میں مشاعرہ کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں