بارہ میل و نواحی علاقوں میں گیس کا پریشر نہ ہونے برابر

بارہ میل و نواحی علاقوں میں گیس کا پریشر نہ ہونے برابر

جودھ پور بارہ میل(نمائندہ دنیا)بارہ میل و نواحی علاقوں میں گیس کا پریشر نہ ہونے برابر،گیس کے بلوں نے عوام کی ۔۔

کمر توڑ کر رکھ دی،گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے گھروں میں کھانا وغیرہ پکانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،سکول جانے والے بچے اکثر لیٹ ہو جاتے ہیں جس سے ان کا تدریسی عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور ملازم پیشہ افراد بھی انتہائی پریشان ہیں،متعدد بار عوام نے گیس کے پریشر کم ہونے کی شکایات افسران بالا کو بھی کیں لیکن کسی نے بھی کوئی نوٹس نہیں لیا بلکہ عوام کو گیس کے بل بھی بہت زیادہ آ رہے ہیں،لکڑی بھی بہت مہنگی ہونے کی وجہ سے عوام خرید نہیں سکتی،اہالیان بارہ میل نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کافوری نوٹس لے کرذمہ دار گیس ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ،گیس کا پریشر بڑھایا جائے اور گیس بل بھی کم سے کم کیے جائیں تاکہ عوام کی پریشانی دور ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں